Faraz Faizi

Add To collaction

کریں گے سفر ہم بھی طیبہ کا اک دن ( مقابلہ-سفر)


★♥★♥★♥★

نعت رسول مقبولﷺ

رہی زندگی یہ اگر، دیکھ لیں گے

مدینے کی شام و سحر دیکھ لیں گے


کریں گے سفر ہم بھی طیبہ کا اک دن

جلوۂ نورِ خیـــــرالبشر دیکھ لیں گے


گزرتے جدھر سے وہ امت کے والی

وہ گلیاں وہ کوچے وہ دردیکھ لیں گے


سجاوٹ وہ نورانی گنبد کی رونق

نہ گھبراائے دل، چشم تر دیکھ لیں گے


کھجوروں کی چھاؤں وہ ساجن کا گاؤں

وہ زم زم کی میٹھی نحر دیکھ لیں گے


جہاں بے اجازت نہ جبرئیل آئیں

محمدﷺ کا پیارا وہ گھر دیکھ لیں گے


مچلتی ہے اب دل میں حسرت یہی بس

کہ ہم اپنے آقا کا در دیکھ لیں گے


جہاں کوئی گورا نہ کالا ہے فیضی

وہ چاہت کی پہلی ڈگر دیکھ لیں گے

★♥★♥★♥★

آپ کا:  فرازفیضی..9326187516..کشن گنج بہار

   9
3 Comments

Dr. SAGHEER AHMAD SIDDIQUI

05-Nov-2021 11:11 PM

Wah wah

Reply

Faraz Faizi

05-Nov-2021 10:31 PM

Shukriya ♥♥♥

Reply

Bht khoob pyaare ❤️❤️❤️❤️

Reply